ایمن خان نے منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یکم نومبر 2023 کی صبح  اداکارہ منال خان اور اداکاراحسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرم‘ کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

اب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے حسن اکرام کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوؤنٹ پر اپنی والدہ اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی چند غبارے بھی پکڑے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے‘۔

وائرل تصاویر یر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے منال، احسن محسن کو مبارکباد پیش کی اور ننھے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کر کے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے