آسٹریلیا اور انگلینڈ آمنے سامنے، انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کر پائے گا؟

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 34 میچز مکمل ہوچکے ہیں۔ جبکہ 35 واں میچ آج صبح 10 بجے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔  گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نیدر لینڈز کو با آسانی 07 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا 36واں میچ آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن 01:30 بجے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد  میں آمنے سامنے ہوں گی۔

آسٹریلیا کے لیے یہ میچ رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی جبکہ انگلینڈ کے لیے 2025 کی آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی میں جگہ بنانے کے لیے اہم ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

انگلینڈ نے رواں ورلڈ کپ میں اب تک تمام 09 ٹیموں سے بھی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 06 میچز کھیل کر صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا برا آغاز کرنے کے باوجود ایونٹ میں کم بیک کیا ہے اور 06 میچز میں سے 04 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 157 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 81 جبکہ انگلینڈ نے 61 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، 02 میچ برابر جبکہ 03 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پچ رپورٹ

نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد کی پچ اسپن بولرز اور بیٹرز دونوں کے مدد فراہم کرے گی جبکہ فاسٹ بولرز کو اس پچ پر بیٹرز کے جارحانہ انداز سے بچنے کے لیے کڑی لاین و لینتھ پر بولنگ کرنی ہو گی۔

نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد (بھارت)

موسم کی صورتحال

احمد آباد میں آج کے میچ کے دوران موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا اور اِس میچ کو دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں 34 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 08 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 02 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پر ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں 34 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

انگلینڈ کا اسکواڈ

جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ، کرس ووکس۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، جوش انگلیس، سین ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشینگ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp