اگر پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تو کیا ہو گا؟

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر فور مرحلے تک رسائی کے لیے سب سے اہم میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین بھارت بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم معرکے سے قبل محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کے روز دوپہر کے اوقات میں بارش کے 70 سے 80 فیصد امکانات ہیں۔

آج کا اہم ترین میچ اگر بارش کی نظر ہو گیا تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور پاکستان کے پوائنٹس ٹیبل پر 07 پوائنٹس جبکہ نیوزی لینڈ کے 09 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

اس صورتحال میں کیا ہو گا؟

اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا سے ہار جاتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر 09 جبکہ جیت کی صورت میں 11 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اسٹیج کا اختتام کرے گی۔

اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے جیت جاتی ہے تو 09 پوائنٹس کے ساتھ  گروپ اسٹیج کا اختتام کرے گی۔

افغانستان کی ٹیم اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز جیت جاتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اسٹیج کا اختتام کرے گی اور اپنی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp