آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 07 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے 05 ویں پوزیشن چھین لی ہے۔ افغان ٹیم کی رواں ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔
افغانستان کی ٹیم کے اگلے 02 میچز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہیں اور اگر اِن دونوں ٹیموں کے خلاف میچز جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو 12 پوائنٹس حاصل کر لے گا اور اس صورت میں پاکستان یقینی طور پر ورلڈ کپ کے سپر فور مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔ دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپنے دونوں میچز جیت گئی تو پھر نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین رواں ورلڈ کپ کی چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا۔
کیا افغانستان اور نیوزی لینڈ دونوں سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں؟
آسٹریلیا کے ابھی 03 میچز رہتے ہیں اگر آسٹریلیا کی ٹیم اپنے تمام میچز ہار جاتی ہے تو اس صورت میں نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کے لیے نا صرف نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف دونوں میچز جیتنے ہوں گے بلکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچز کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہو گا۔