آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس اس وقت کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے قومی ٹیم کو اچھے مارجن کے ساتھ کیویز کو ہرانا ضروری ہے۔
لیکن پاکستانی ٹیم کی بولنگ سے صارفین خوش نظر نہیں آ رہے اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے ٹیم پر کھل کر تنقید کی تو کسی نے میمز کا سہارا لیا۔
بروکن نیوز نامی پیج کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ قوم استقبال کی تیاریاں شروع کرے۔
قوم استقبال کی تیاریاں شروع کر دے ، بابر اعظم
— Broken News (@NewsParodyPk) November 4, 2023
بنٹی نامی صارف نے کہا کہ شاباش پاکستانی ٹیم جم کے کھیلو ہمارے جذبات سے۔
Shabash Team Pakistan khelo Jam ke khelo… hamare jazbaat se
— BUNTY. (@atang_waddi) November 4, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پھر کہنا پڑے گا کہ ہم نے اپنی بہت اچھی بولنگ سے اسکور 350 پر روک لیا ورنہ نیوزی لینڈ آسانی سے 400 کا ہدف دے رہا تھا۔
Seems like another day of '𝐁𝐨𝐡𝐚𝐭 𝐚𝐜𝐡𝐢 𝐛𝐨𝐰𝐥𝐢𝐧𝐠 𝐤𝐢 𝐝𝐞𝐚𝐭𝐡 𝐦𝐞𝐢𝐧 𝐬𝐢𝐫𝐟 𝟑𝟓𝟎 𝐩𝐞 𝐫𝐨𝐤 𝐥𝐢𝐚 𝐰𝐚𝐫𝐧𝐚 𝐞𝐚𝐬𝐢𝐥𝐲 𝟒𝟎𝟎+ 𝐣𝐚 𝐫𝐚𝐡𝐚 𝐭𝐡𝐚' #PAKvsNZ
— MLB (@mirzalalbaig) November 4, 2023
نیوزی لینڈ کی زبردست بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کتنا بھیانک ہے ایسا لگ رہا ہے ہمیں سو جانا چاہیے؟
so horrible, so bhayanak, just looking like we should so jao, just looking like sab so jao pic.twitter.com/CA9jQ423Kx
— Faizan (@faizannriaz) November 4, 2023
سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے طنزیہ لکھا کہ انشاء اللہ ہم انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کو 450 رنز سے جیت کر نیٹ رن ریٹ بہتر کر لیں گے۔
In Shaa Allah hum England wala match 450 runs se jeet kar NRR behtar karenge 🤲🏼✅ #CWC23 #PAKvsNZ
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 4, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 07 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے 05 ویں پوزیشن چھین لی ہے۔
افغانستان کی ٹیم کے اگلے 02 میچز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہیں اور اگر اِن دونوں ٹیموں کے خلاف میچز جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو 12 پوائنٹس حاصل کر لے گا اور اس صورت میں پاکستان یقینی طور پر ورلڈ کپ کے سپر فور مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔