پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے نوٹیفیکشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا ہے، سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔
اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کرنے پر ن لیگ کو تنقید کا سامنا ہے۔
صحافی ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پہلی مرتبہ 1993 میں ضمنی الیکشن میں، دوسری مرتبہ 1997 میں عام انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ کوئی سیاسی جماعت ایسے شخص کو عام انتخابات کے الیکشن سیل کا سربراہ بنا سکتی ہے جس نے 26 سال سے ایم این اے، ایم پی اے کا الیکشن نہیں لڑا؟ کیا سمدھی ہونا ہی اصل میرٹ ہے؟
اسحاق ڈار پہلی مرتبہ 1993 میں ضمنی الیکشن میں، دوسری مرتبہ 1997 میں عام انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ کوئی سیاسی جماعت ایسے شخص کو عام انتخابات کے الیکشن سیل کا سربراہ بنا سکتی ہے جس نے 26 سال سے ایم این اے، ایم پی اے کا الیکشن نہیں لڑا؟ کیا سمدھی ہونا ہی اصل میرٹ ہے؟ https://t.co/KdShi5mwZo
— Majid Nizami (@majidsnizami) November 4, 2023
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ اب ایک اصول بن گیا ہے کہ آپ کو سیاست میں رہنے کے لیے شریف خاندان سے تعلق رکھنا ضروری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل جیسے لوگ کافی سمجھدار تھے جہنوں نے یہ سب چھوڑ دیا۔ اور باقی رہ جانے والے لوگ یا تو نا اہل ہیں یا سیاسی طور پر اتنی قابلیت نہیں رکھتے اس لیے وہ شریف خاندان کی سرکس کا حصہ ہیں۔
All in the family:) seems it’s almost a rule now that you have to be related with Sharif family to be in spotlight of PMLn politics, Shahid K Abbasi and Miftah were wise enough to leave…others are either incapable or politically incapacitated hence remains the part of family… https://t.co/mcOAbITZXu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2023
صحافی لحاظ علی لکھتے ہیں کہ ن لیگ انتخابات سے قبل ہی انتخابات جیت چکی ہے ایسے میں سمدھی کو الیکشن سیل کا سربراہ بنا کر کامیابی کا سہرا ان کے سر باندھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
” ن لیگ انتخابات سے قبل انتخابات جیت چکی ہے “
ایسے میں سمدھی کو الیکشن سیل کا سربراہ بنا کر کامیابی کا سہرا انکے سر باندھنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔ https://t.co/bS5GS1cxPB— Lehaz Ali (@TheLehaz) November 4, 2023