بٹ کوائن کی قیمت میں ہزاروں ڈالر کا اضافہ، قدر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت مئی 2022 کے بعد تقریباً 10 ہزار ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایک بٹ کوائن کی قیمت 35 ہزار ڈالر سے تجاوز کر جانے سے جو گزشتہ 18 ماہ کی بلند ترین سطح ہے، اس کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 700 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی کرپٹو کرنسی سے کب فائدہ اٹھا سکیں گے؟

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ری نیوڈ انسٹی ٹیوشنل انٹرسٹ کے باعث حاصل ہوا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ رجحان جاری رہے گا۔

نیدر لینڈز کے معروف تجزیہ کار پلین بی کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت ناقابل واپسی حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کی مارکیٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے پرائس ماڈلز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نصف سرکل پیٹرن کی درست پیش گوئی کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp