حکومت پاکستان نے مردم شماری کا عمل اب آسان ترین بنا دیا ہے۔ پہلی بار شہریوں کو سہولت دی ہے کہ وہ اپنی مردم شماری خود کر سکتے ہیں۔
شہری ادارہ شماریات کے پورٹل http://self.pbs.gov.pk پر جا کر خود کو، اہلِ خانہ، اہلِ محلہ، دوست احباب اور ان کے اہلِ خانہ کو رجسٹر کروائیں۔
ادارہ شماریات کے پورٹل پر شہری اپنی اور اپنے خاندان کی معلومات خود رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو اس پورٹل پر اپنا موبائل نمبر اور دیگر معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
اس کے بعد موبائل پر ایک خفیہ کوڈ یعنی ایک بار استعمال کے لیے پاس کوڈ موصول ہو گا۔ پاس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے شہری اداراہ شماریات کے پورٹل پر لاگ اِن ہو جائیں گے۔
اس کے بعد شہریوں کو خانہ مردم شماری کا فارم پُر کرنا ہو گا۔ جس میں شہریوں کو اپنی اور اپنے گھر والوں کی معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔
فارم مکمل کرنے کے بعد شہریوں کی معلومات ادارہ شماریت کے پورٹل پر محفوظ ہو جائیں گی۔ اس کے بعد فارم مکمل پُر کرنے والے شہری کے موبائل نمبر پر ایک یونیک ٹوکن نمبر یعنی UTNموصول ہو گا۔
یہ ٹوکن نمبر شہریوں کو اپنے پاس محفوظ کرنا ہو گا تاکہ بعد میں جب مردم شماری کرنے والے شمار کندگان ان کے گھر جائیں تو وہ فارم میں درج کی گئی معلومات کی تصدیق کر سکیں۔
ادارہ شماریات کے نمائندگان اپنی الیکٹرانگ ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کی درج کی گئی معلومات کی تصدیق کریں گے۔ اگر شہریوں کے فارم میں کوئی غلطی ہو یا معلومات میں کوئی تبدیلی کرنی ہو تو انہیں ادارہ شماریات کے شمار کندگان کو آگاہ کرنا ہو گا۔
تاکہ ان کی معلومات درست ہو سکیں۔ یہ معلومات درست کروانے کا آخری موقع ہو گا۔ اسی دوران ادارہ شماریات کا شمار کنندہ شہریوں کے گھر کو جیو ٹیگ کرے گا۔
ان تمام مراحل کے بعد مردم شماری کا عمل مکمل ہو جائے گا اور شہری پاکستان کی ساتویں خانہ مردم شماری میں شامل ہو جائیں گے۔
یہ معلومات صرف افرادی گھرانوں کے لیے ہیں۔ اجتماعی گھرانوں کے لیے نہیں۔ جیسے کہ ہوسٹلز، مدارس اور یتیم خانوں میں ادارہ شماریات کے شمار کنندگان خود جا کر معلومات لیں گے۔
ساتویں ڈیجیٹل خانہ مردم شماری)
خود شماری کی سہولت! (Self Enumeration)
(20 فروری تا 03 مارچ، 2023)تمام شہری اب مندرجہ زیل دیے گئhttps://t.co/pd8P9G0mMk
— Deputy Commissioner, Abbottabad (@DC_abbottabad) February 25, 2023