اسٹیبلشمنٹ کے لیے کرپٹ لوگ زیادہ قابل قبول ہیں: شاہد خاقان عباسی

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے باکردار لوگوں کی نسبت کرپٹ لوگ زیادہ قابل قبول ہیں، پاکستان میں آئین تو موجود ہے لیکن اس کی بالادستی قائم کرنا بھی ضروری ہے،۔

لاہور لٹریچر فیسٹیول سے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ کے پاس نہیں ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ تو خود پاکستان کے لیے ایک مسئلہ ہے، سیاست پر عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ اثر انداز ہوتے ہیں لیکن اب سب کو مل کر آئین اورقانون کی بالادستی یقینی بنانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، بیوروکریسی میں بھی متعلقہ وزارتوں کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں،یہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کسے ہونا چاہیے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے، 50 فیصد سینیٹرز نشستیں خرید کر سینیٹ میں پہنچتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئین تو موجود ہے لیکن اس کی بالادستی قائم کرنا بھی ضروری ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں صرف 4 لیڈرز ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور عمران خان آئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سمیت سبھی کو سیاسی معاملات حل کرانا ہوں گے، تا خیر ملکی مفادمیں نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ