ٹائم آؤٹ قانون کیا ہے؟ اس کے تحت سری لنکن بیٹر اینجیلو میتھیوز نے وکٹ کیسے گنوائی؟

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2023 سری لنکا اور بنگلہ دیش کےدرمیان جاری ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوئی جب سری لنکا کے بیٹر انجیلو میتھیوز کو امپائر  نے کریز پر دیر سے پہنچنے کی وجہ سے’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا۔ ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔

ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچ کے 25 ویں اوور میں شکیب الحسن کی گیند پر سری لنکن بیٹر سدیرا سمارا وکرما آؤٹ ہوئے تو نئے آنے والے بیٹر اینجیلو میتھیوز تھے لیکن وہ مقررہ وقت پہ کریز پر نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے فیلڈ امپائر نے اُنہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے  میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔

بین القوامی کرکٹ کی تاریخ میں اینجیلو میتھیوز ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

ٹائم آؤٹ قانون کیا ہے؟

آئی سی سی قانون کے مطابق بیٹر کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے بیٹر کو 02 منٹ کے اندر کریز پر پہنچ کر اگلی بال کھیلنی ہوتی ہے اور اگر بیٹر مقررہ 02 منٹ میں کریز پر پہنچ کر بال کا سامنا نہیں کرتا تو فیلڈ امپائر اُس بیٹر کو آؤٹ قرار دے سکتے ہیں۔ تاہم ایسا تب ہی ہو سکتا ہے اگر فیلڈنگ ٹیم کا کپتان امپائر سے آؤٹ کے لیے اپیل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp