8 فروری ہماری جیت کا دن ہو گا، مخالفین اکٹھے ہو کر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے، بلاول بھٹو

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نوازشریف سے رابطہ ان کی وطن واپسی پر ہوا تھا آج نہیں ہوا، ہمارا رابطہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رہےگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہو گا، مخالفین اکٹھے ہو کر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ثابت کیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، کراچی سے کشمور تک عوام تیر کے ساتھ ہیں۔ کل بھٹو شہید کے منشور کی جیت ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں حصہ لے گی، ہم جیت کر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم جانتے ہیں دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں گے۔ ہمیں پولیس کو وہ وسائل دینے ہیں جو ان کے مخالف کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے علاوہ روزگار کے مسائل سے بھی نمٹیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟