آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کےخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر اسٹیواسمتھ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سےچکر آ رہے ہیں، اس سے قبل بھی اسمتھ کو کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔
Steve Smith hopes he’ll be fine to face Afghanistan tomorrow, as he revealed that he’s suffering from vertigo 😕https://t.co/keSb3fvpIf #CWC23 pic.twitter.com/lV0W4SAA2R
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 6, 2023
اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھےچند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں۔ اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔
آئی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ کل شیڈول ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کی سپر فور مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پہلے سے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کڑا مقابلہ ہے۔