نگراں وزیراعظم سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی اسکینلون کی ملاقات

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی اسکینلون نے پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیراعظم اور ہائی کمشنر نے کینیڈا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام، سنہ 2022 کے سیلاب کے بعد انسانی امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ شامل تھے۔

نگراں وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے ترجیحی شعبوں میں کیے جانے والے اقدامات خاص طور پر معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر روشنی ڈالی۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کی طرف سے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp