نادرا نے غیر قانونی افغان شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان شہریوں کی ہنگامی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ نادرا نے ملک بھر سے 22 موبائل وینز اکٹھی کرکے افغانستان واپس جانے والے شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے لنڈی کوتل پہنچا دی ہیں۔

ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وین کی سہولت کے ساتھ 20 کاؤنٹرز بھی بنائے جائیں گے جن میں نادرا کے 140 ملازمین بغیر کسی وقفے کے 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کی گنجائش بڑھا کر 15 ہزار کر دی ہے، نادرا کے سینیئر افسران موقع پر موجود ہیں اور وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی