امریکا کی پھل فروش کمپنیاں فروزن پھل فرخت کنندہ کو واپس کر رہی ہیں، امریکا کمپنیوں Walmart، Hole Foods اور Trader Joe’s نے ہیپاٹائٹس A اور listeria monocytogenes کے خدشے کے پیشے نظر فروزن پھل واپس کیے ہیں۔
ہم اکثر فروزن پھل یا کھانا کھانے کے معاملے میں دھوکا کھا جاتے ہیں کیوں کہ ہمیں لگتا ہے کہ کھانے کو تازه رکھنے کے لیے اس کو فریز کرنا ضروری ہے لیکن یہ ہماری بہت بڑی غلط فہمی ہے جس کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہماری صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے۔
کیا واقعی پھلوں کو فریز کرنے کا فائدہ ہوتا ہے؟
جب پھل یا کسی بھی کھانے کی چیز کو کاشت کیا جاتا ہے تو کھاد استعمال کی جاتی ہے، اس میں خاص قسم کے بیکٹیریا اور دیگر جراثیم ہوتے ہیں، اگر یہ بیکٹیریا اگنے والے پودے کے پھل میں منتقل ہو جائیں اور اس کے بعد پھل کو انسان فریز کر دے تو وہ بیکٹیریا بھی پھل میں ہی فریز ہو جاتے ہیں، نتیجتاً یہ فروزن پھل انسان میں مختلف قسم کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
امریکا میں فروزن پھل واپس کرنے والی کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ اگر پھلوں پر بیکٹیریا یا جراثیم ہوں اور وہ پھل انسان کھا لے تو ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں اس کو لاحق ہوسکتی ہیں، انسان میں بخار، سر درد، پیٹ درد، متلی، اور اُلٹی جیسے علامات سامنے آتی ہیں اور انسان بالکل کمزور ہو جاتا ہے۔
اگر چھوٹی عمر کے بچے فروزن غذا کھا لیں تو وہ خوفناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں، کوئی بھی ایسا انسان جس کا مدافعتی سسٹم کمزور ہے، اس کو بھی فروزن غذا کھانے میں احتیاط کی بہت ضرورت ہے، جیسا کہ بوڑھے بزرگ یا حاملہ خواتین۔
اگرچہ اب تک کی ریسرچ کے مطابق ایسی بیماریوں کے اثرات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی یہ بیماریاں بہت زیادہ عام ہیں، تاہم ایک تحقیق کے مطابق اس وقت امریکا جیسے ممالک میں 88 فیصد سے زیادہ لوگ ابھی بھی اتنے پھل نہیں کھا رہے جتنے ان کو کھانے چاہئیں۔
کیا فروزن پھلوں میں بھی تازہ پھلوں کے برابر غذائیت ہوتی ہے؟
تحقیق کے مطابق فروزن پھلوں میں بھی اتنی ہی طاقت ہوتی ہے جتنی کہ تازہ پھلوں میں ہوتی ہے۔ جو پھل کاروبار کے لیے بیچے جاتے ہیں، ان کو زیادہ عرصہ چلانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو تھوڑا فریز کیا جائے تاکہ جب انھیں فروخت کے لیے کسی جگہ بھیجا جائے تو وہ خراب نہ ہوں اور تازہ رہیں۔
اگر پھل فریز کر دیے جائیں تو انہیں کسی کیمیکل کے بغیر طویل عرصہ تک رکھ کر استعمال کیا جا سکتا ہے، انسانی تاریخ میں پوری دنیا میں کھانے کے چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا ہے اور پرانے زمانے میں استعمال ہونے والے طریقے آج بھی اختیار کیے جاتے ہیں۔
تاہم اب امریکی جس طرح فروزن فوڈز سے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، لگتا ہے کہ وہ فروزن فوڈز کےنقصانات پر زیادہ یقین کر رہے ہیں۔