کبھی آپ کے دماغ میں ایک دلکش دھن چل رہی ہو لیکن آپ کو گانے کا نام یا بول یاد نہیں ہیں تو یوٹیوب آپ کی مدد کے لیے حاضر ہے، آپ اس دھن کو گنگنائیں تو یوٹیوب آپ کو مطلوبہ گانا تلاش کر کے دے گی۔
یوٹیوب کی یہ خاصیت صرف یوٹیوب ایپ پر کام کرتی ہے تاہم یو ٹیوب کے ویب ورژن میں یہ سہولت موجود نہیں ہے۔
یوٹیوب پر گنگنا کر گانا تلاش کرنے کا طریقہ کار
یوٹیوب ایپ پر صرف دھن گنگنا کر گیت تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے یہاں ایک مرحلہ وار گائیڈ لائن دی جا رہی ہے۔
1۔ یوٹیوب ایپ کھولیں۔
اپنے موبائل فون پر YouTube ایپ کھولیں۔
2۔ تلاش کے بٹن پر جائیں
اپنے موبائل فون میں یوٹیوب اوپن کرنے کے بعد اسکرین کے اوپری حصے میں دائیں کونے میں واقع سرچ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
2۔ مائیکروفون تک رسائی کو ایکٹویٹ کریں
سرچ فیچر استعمال کرنے کے لیے مائیکروفون آئیکن پر ٹیپ کریں(اس کے لیے آپ کو اپنا مائیکروفون استعمال کرنے کے لیے YouTube کو اجازت دینی پڑ سکتی ہے، اگر آپ پرائیویسی کے بارے میں فکر مند ہیں تو آپ ایپ کو استعمال کرتے وقت مائیکروفون تک رسائی کی اجازت دے سکتے ہیں یا فیچر استعمال کرنے کے بعد اسے بند کر سکتے ہیں۔)
4۔ گنگنائیں یا سیٹی بجائیں
مائیکروفون لگانے کے بعد اب آپ جس گانے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کی دھن گنگنائیں یا سیٹی بجائیں۔ یوٹیوب پھر اس آڈیو ان پٹ کو گانا تلاش کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔
5۔ جائزہ لیں اور رزلٹ پر کلک کریں
یوٹیوب آپ کی گنگنائی ہوئی دھن کے مطابق گیتوں کی ایک فہرست فراہم کرے گا، یوٹیوب کا یہ فیچر گیتوں کی شناخت میں بہت اچھا کام کرتا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو گیت تک رسائی کے لیے صرف رزلٹ پر کلک کریں۔ اگر ٹھیک نہیں ہے تو مائیکروفون آئیکن پر دوبارہ ٹیپ کریں اور ایک بار پھر ٹیون کو گنگنانے کی کوشش کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ یوٹیوب کی یہ خصوصیت تمام یوٹیوب صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، یہ بتدریج صارفین تک پہنچ رہی ہے، بنیادی طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے، خاص طور پر وہ لوگ جو ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں۔
بدقسمتی سے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ یہ فیچر iOS (آئی فون) صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔