ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرا دیا، میکسویل کی ڈبل سینچری

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے عالمی مقابلے بھارت میں جاری ہیں، ایونٹ کے 39ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرا دیا ہے۔ اور اس جیت کے ساتھ ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی یقینی ہار کو جیت میں تبدیل کیا، انہوں نے افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

میکسویل نے 201 رنز کی شاندار اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے لگا کر مخالف ٹیم کا بھرکس نکال دیا۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسڑیلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا 39واں میچ بھارتی شہر ممبئی کے وانکھڈے اسٹیدیم میں کھیلا  گیا۔ آج کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کے بیٹر ابراہیم زدران نے آج کے میچ سینچری اسکور کر ڈالی، اس کے علاوہ راشد خان 35، رحمت شاہ 30، حشمت اللہ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ عظمت اللہ نے 22، رحمان اللہ نے 21 اور محمد نبی نے 12 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے بولر جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈم زمپا اور گلین میکسویل ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، جوش انگلیس، سین ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشینگ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک۔

افغانستان کا اسکواڈ

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، عبدالرحمن، نوین الحق۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp