بی آئی ایس پی 93 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، سیکریٹری عامر علی

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سیکریٹری عامر علی احمد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی ایک معروف سماجی تحفظ کا ادارہ ہے جو اپنے پروگرام ’کفالت‘ کے تحت 93 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 38ویں مڈ کیریئر مینیجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے 2 فکیلٹی ممبران اور 18 شرکا نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی آئی ایس پی اسکول جانے والے 82 لاکھ بچوں کو وظیفہ بھی فراہم کرتا ہے اور ان میں سے 12 لاکھ سے زیادہ بچوں کی اپنے ’نشونما‘ پروگرام کے تحت بلا امتیاز مدد کرتا ہے۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے یہ بات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم) پشاور کے ایک وفد کے ساتھ شیئر کی جس نے آج بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ BISP ہیڈ کوارٹرز کے اس دورے میں 38ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے دو فیکلٹی ممبران اور 18 شرکاء نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

عامر علی احمد نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی مستفید ہونے والے خاندانوں کی شناخت کے لیے ایک جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ان کے بچوں کے لیے ہنرمندی کے پروگرام متعارف کروا رہا ہے۔

بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر محمد طاہر نور نے دورے پر آئے مہمانوں کو بی آئی ایس پی اور اس کے بنیادی پروگرامز سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جن میں کفالت، تعلیمی وظائف، نشونما، انڈرگریجویٹ اسکالرشپ اور قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری شامل ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق مہمانوں کو آگاہ کیا اور بی آئی ایس پی کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp