میٹا نے سیاسی مشتہرین کو نئے اے آئی ٹولز استعمال کرنے سے روک دیا

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے سیاسی ایڈورٹائزرز کو اپنے نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز کے استعمال سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے یہ فیصلہ ٹیکنالوجی کے ممکنہ خطرات کو محدود کرنے کے لیے کیا ہے، اس فیصلہ کے بعد سیاسی ایڈورٹائزرز کو میٹا کے ایسے اے آئی ٹولز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو برانڈز کو ٹیکسٹ، پس منظر اور دیگر مارکیٹنگ مواد تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس حوالے سے میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹا نے اشتہاری ٹولز سے متعلق اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ ان کے استعمال کے ذریعے ایسی اشتہاری کمپینز نہ بنائی جاسکیں جن کا تعلق انتخابات، سیاست اور سماجی مسائل سے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پابندیاں ہاؤسنگ، ایمپلائمنٹ یا کریڈٹ، صحت، فارماسیوٹیکل یا مالیاتی خدمات سے متعلقہ اشتہارات پر لاگو ہوں گی۔

میٹا کا کہنا ہے، ’ہمیں یقین ہے کہ یہ نقطہ نظر ہمیں ریگولیٹ کی جانے والی انڈسٹری میں حساس موضوعات سے متعلقہ اشتہارات سے درپیش ممکنہ خطرات کو بہتر طور پر سمجھنے اور اشتہارات میں جنریٹواے آئی کے استعمال کے لیے درست حفاظتی اقدامات کرنے میں مدد دے گا۔

زیر بحث اے آئی خصوصیات میں ایک ایسا ٹول شامل ہے جو مشتہرین کے ذریعے اپ لوڈ کردہ مواد میں خود بخود تبدیلیاں تجویز کر سکتا ہے اور جو اشتہار کی اثرانگیزی کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مثال کے طور پر یہ رضاکارانہ طور پر موسیقی کی تجاویز دے سکتا ہے یا اپ لوڈ کردہ تصاویر پر 3D متحرک تصاویر کا اطلاق کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی سینیٹرز کے ایک دو طرفہ گروپ نے سیاسی اشتہارات میں نام نہاد اے آئی ڈیپ فیکس کے استعمال پر پابندی کے لیے قانون سازی متعارف کرائی تھی اور اگست میں وفاقی الیکشن کمیشن نے ایک ایسا عمل شروع کیا تھا جو بالآخر سیاسی اشتہارات میں اے آئی کے استعمال کو ریگولیٹ یا ممنوع قرار دے سکتا ہے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت عائد کی جارہی ہیں جب پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی کے گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی سے تیار کردہ مواد ووٹروں کو گمراہ کر کے جمہوری عمل کو تباہ کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ