کرکٹ ورلڈکپ 2023: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے عالمی مقابلے بھارت میں جاری ہیں، آج کے میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دیدی ہے۔

بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے ایونٹ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 108 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ڈاؤڈ ملان 87، کرس ووکس 51، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر نے 5 رنز اسکور کیے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں، اس کے علاوہ میکارین نے ایک شکار کیا۔

نیدرلینڈز کی بیٹنگ

نیدرلینڈ کی جانب سے اسکاٹ ایڈورڈز 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ سائبرانڈ 33، باسڈی لیڈا 10، میکس او ڈوڈ 5 ، میکارین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلش بولرز کی جانب سے عادل رشید اور معین علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، اس وقت نیدر لینڈ کی ٹیم نویں جبکہ انگلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp