گزشتہ دنوں ایسی خبریں وائرل ہوئیں کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم یہ خبریں درست نہیں ہیں۔
صرف شارجہ میں یہ تجربہ کیا گیا ہے جبکہ باقی پورے ملک میں ہفتے میں پانچ سے چھ دن ہی کام ہوتا ہے۔
شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے مطابق ہفتے میں چار دن کام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
کام کرنے والوں کی کارکردگی میں 88 فیصد اضافہ ہوا ، ان کی حاضری میں 74 فیصد بہتری آئی ۔ 90 فیصد ملازمین اپنی جاب سے مطمئین پائے گئے۔ اب ملازمین اپنے دفاتر میں پہلے کی نسبت زیادہ خوش تھے۔ 87 فیصد ملازمین نے بتایا کہ کام کے نئے نظام میں ان کی ذہنی صحت بہتر ہوئی ہے۔