معیاری ہیلمٹ آپکو ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے سے بچا سکتا ہے، پنڈی ٹریفک پولیس کی دلچسپ آگاہی مہم

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب فیلڈ امپائرز نے سری لنکن بیٹرانیجیلو میتھیوز کو کریز پر تاخیر سے بال کھیلنے پر ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا۔

اب سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ’ٹائم آؤٹ‘ مہم کا آغاز کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افسوس، مگر ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے سے بچا سکتا ہے۔

 ٹریفک پولیس کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ ضروری نہیں بلکہ لازمی بھی ہے۔

ایک صارف نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہماری حسِ مزاح کو شکست نہیں دے سکتے۔

شکیل شاہ لکھتے ہیں کہ مجھے یہ اشتہار پسند آیا کیونکہ اس نے میری توجہ فورا اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

انعام عباسی نے ’ٹائم آؤٹ‘ مہم کی داد دیتے ہوئے لکھا کہ موٹر سائیکل سوراوں کے ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنانے کے لیے لیے سٹی ٹریفک پولیس کا یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کا پابند بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً مہم چلائی جاتی ہے اور اس سے قبل ڈی سی لاہور نے نے حکم دیا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہیں دیا جائے گا جس کو بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کے لیے ہیلمٹ پہنا ہی تھا کہ اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔ اسی دوران بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp