بھارتی نژاد کینیڈین شاعرہ روپی کور نے جوبائیڈن کی دیوالی تقریب میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی نژاد کینیڈین شاعرہ اور فنکارہ روپی کور نے اسرائیل کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ کی دیوالی کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر روپی کور نے لکھا کہ انہیں حیرت ہے کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کی حمایت کے باوجود جوبائیڈن انتظامیہ دیوالی منارہی ہے۔انہوں نے کہا وہ ہر ایسی دعوت کو مسترد کرتی ہیں جس میں عام لوگوں کو بے رحمی سے مارنے والوں کی حمایت کی گئی ہو۔

روپی کور نے جنوبی ایشیا کی دیگر شخصیات پر بھی زور دیا کہ وہ جوبائیڈن کی تقریب میں شرکت نہ کریں اور امریکی صدر سے غزہ میں مارے جانے والے ہزاروں افراد کا حساب مانگا جائے۔

بھارتی نژاد کینیڈین شاعرہ کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جنگ بندی سے انکار کے باعث روزانہ مظلوم فلسطینی موت کے منھ میں جا رہے ہیں اور اس پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp