پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس دوسری بار بھی ملتوی کر دیا گیا۔
مرکزی ترجمان ن لیگ نے اپنے بیان میں اجلاس ملتوی کیے جانے کی وجہ اسموگ کے پیش لاہور کے مختلف اضلاع میں نظر لگنے والی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت حکومتی ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے اور عوام و شرکا کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کی غرض سے اجلاس ملتوی کیا گیا۔
یاد رہے کہ پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 نومبر کو ہونا تھا تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس سے قبل بھی اجلاس ملتوی کیا گیا تھا اور اس کی تاریخ 4 نومبر سے بڑھا کر بدھ 11 نومبر کی گئی تھی۔