کم پیسوں میں اچھا فون ، لیکن یہ فون ہے کس کمپنی کا؟

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کے اس دور میں ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ اس کے پاس فون تو اچھا ہو لیکن اس کی قیمت کم سے کم ہو۔ یقینا اچھا اور معیاری فون کم پیسوں میں ڈھونڈنا ایک ناممکن سی بات لگتی ہے لیکن اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ‘ویوو’ نے اپنی ‘وائے سیریز’ کا سستا فون متعارف کروا دیا ہے۔

  وائے سیریز کے اس نئے معتارف ہونے والے فون ‘وائے 27 ایس’ کا ڈسپلے سائز4۔6 انچ ہے جبکہ جب کہ اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی مزید خصوصیات کے بارے میں بات کی جائے تو فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا کیمرا 2 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 44 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں اسے نصف سے زیادہ بیٹری زیرو سے چارج کی جا سکتی ہے۔

اگر اس فون کی قیمت کی بات کی جائے تو اس کو ایک بہترین مڈ رینج کا فون کہا جا سکتا ہے جس میں کیمرے ، فاسٹ چارجنگ کے ساتھ ساتھ اچھے ڈسپلے سائز کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے اور اس کی قیمت پاکستانی 50ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فون اس وقت صرف انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ بہت جلد اس کو پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جبکہ یہ اندازہ لگایا جا رہے کہ پاکستان میں پیش کیے جانے کے بعد اس فون کی قیمت میں مزید کمی بھی ہو سکتی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp