خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس کا حصول اب گھر بیٹھے ممکن، ایپ متعارف

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں اب اسلحہ لائسنس گھر  بیٹھے بنوایا جا سکے گا جس کے لیے صوبائی حکومت نے ’دستک‘ نامی آن لائن ایپ متعارف کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے اس آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین آن لائن ادائیگی کے بدلے اسلحہ لائسنس کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ اورقبائلی امور خیبر پختو نخوا نے اسلحہ لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نیا آرم لائسنسنگ سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے باعث اب عام لوگوں کو پورے خیبر پختونخوا میں کسی بھی ای پیمنٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دینے اور لائسنس پروسیسنگ فیس کی ادائیگی کی سہولت حاصل ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق آرمز لائسنس کے حصول کے پیچیدہ عمل کو سہل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ڈیٹا سیکیورٹی اور ریگولیٹری تعمیل کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بنا کسی رکاوٹ صارف کو آسانی فراہم کی جاسکے۔

اسلحہ لائسنس کی آن لائن پروسیسنگ کے لیے مذکورہ ایپلی کییشن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ایپ ڈاؤن لوڈ  کرکے پروفائل بنا کر ضروری معلومات جمع کرانے کے بعد اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

محکمے کا مزید کہنا ہے کہ اس سے عوام کو آسانی ہوگی اور لائسنس کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نیہں لگانے پڑیں گے جبکہ درخواست کے حوالے معلومات بھی حاصل کی جاسکے گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ایپ کے باعث لائنس کے اجرا کے عمل میں شفافیت ائے گی اور میرٹ پر کام ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل