لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی، بلاول بھٹو

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو آئندہ عام انتخابات میں ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی مگر عوام نے جب جب چاہا تو ہم اقتدار میں آئے۔ میری پارٹی اب کسی سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ ہی نہ کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیراعظم بھی جیالا ہو گا۔ عوام نے 8 فروری کو جذبے کے ساتھ تیر پر مہر لگانی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملیر اور کراچی سمیت پاکستان بھر کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے علاوہ روزگار بھی مہیا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر اس ملک کی قسمت بدل دے گی، ہم حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹکٹوں کا اعلان ایک ساتھ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ کراچی کے ہر ضلع میں کھیلوں کے بہترین میدان بنائیں گے، عوام کے ساتھ جلد انتخابی مہم میں ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ مسائل صرف سندھ میں نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی ہیں، میں دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی