نواز شریف کا پنجاب گورنر ہاؤس کا دورہ، انتخابی امیدواروں کے ناموں پر غور

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کی پنجاب گورنر ہاؤس میں آمد سیاسی بیٹھک میں تبدیل ہوگئی۔

اس دوران بہاولپور سمیت دیگر ملحقہ اضلاع کے امیدواروں  کے ناموں پر غور کیا گیا اور سابق وزیر طارق بشیر چیمہ  کے لیے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔ یزمان سے الیکشن لڑنے والے طارق بشیر چیمہ نے کھل کر نون لیگ کا ساتھ دیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے مختلف امیدواروں کے نام پیش کیے گئے اور اس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی خصوصی  رائے لی گئی۔ بلیغ الرحمان گورنر ہونے کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

سنہ 2018 میں این اے 170 بہاولپور سے محمد فاروق اعظم ملک نے بلیغ الرحمان کو ہرایا تھا۔

گورنر پنجا ب کی جانب سے  ان کی آبائی سیٹ پر مریم نواز کو بہاولپور سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بہاولپور میں نون لیگ کے  امیدواروں کے نام نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر  قیادت خود فائنل کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp