کرکٹ ورلڈ کپ2023: کیویز نے لنکا ڈھا دی، 23.2 اوورز میں 05 وکٹوں سے میچ جیت لیا

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی05 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی ایک ٹانگ سپر فور مرحلے کے اندر رکھ دی ہے۔

کیوی ٹیم نے سری لنکا کا 172 رنز کا آسان ہدف 23.2 اوورز میں حاصل کر کے 02 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنی راہ ہموار کرلی۔

پاکستانی شائقین آج دعا کر رہے تھے کہ سری لنکا نیوزی کو ہرا دے تاکہ پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے پر ایسا نہ ہوسکا۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے  16 رنز بنائے جبکہ اسالنکا 08 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 06 ،06 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 03 وکٹیں حاصل کیں، لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے02 ،02 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی۔ یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ تھا۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے۔

پاتھم نسانکا 02 ، دشمنتھا چمیرا اور سدیرا سمارا وکرما ایک ایک رن بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے2 ،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے باآسانی 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے 45 ، ڈیرل مچل43 ، رچن رویندرا 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن 14اور مارک چیپمین 4 رنز بناسکے۔

گلین فلپس 17 اور ٹام لیتھم 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد کیویز کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی آسان ہوگیا۔

پاکستانی ٹیم اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے انگلینڈ کو 287 رنز کے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

اس کے علاوہ اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کر کے  300 رنز بنائےتو انگلینڈ کو صرف 13پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

اور اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے 2.5 اوورز میں رنزبنانے ہوں  گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp