فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، جنسی زیادتی کی تصدیق: رانی پور قتل کیس میں پولیس کا حتمی چالان

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے رانی پور میں کمسن بچی کے قتل کیس میں پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق قتل کیس میں نامزد فیاض شاہ، اسد شاہ، حنا شاہ اور امتیاز نامی ملزمان گرفتار ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی۔

پولیس نے چالان میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ حنا شاہ بچی پر وائپر، شاور اور دیگر چیزوں سے تشدد کرتی تھی جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم اسد شاہ کےموبائل فون کا لاک نہیں کھل سکا، جبکہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے بھی کوئی شواہد نہیں مل سکے۔

چالان کے مطابق ملزمان نےخود کو بچانے کے لیے ہوشیاری سے کام لیا، ملزمان پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر چکے لیکن عدالت مکر سکتے ہیں۔

چالان کے مطابق حویلی سے برآمد ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر سے ویڈیو شواہد نہیں مل سکے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبرتک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp