لاہور ہائیکورٹ: قبرستان اراضی قبضہ کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے قبرستان اراضی قبضہ کیس میں نامزد ملزم خاور مانیکا کی درخواست ضمانت پر 13 نومبر کو اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ خاور مانیکا پر محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ اراضی 1938 سے مانیکا خاندان کے پاس ہے اور کبھی بھی اوقاف کے پاس نہیں رہی۔ عدالت خاور مانیکا کی ضمانت کا حکم دے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ محکمہ اوقاف کے پاس مذکورہ اراضی کا نوٹیفکیشن ہے؟۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

اس پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp