حکمرانوں کے شہر اسلام آباد میں مثالی کارنامہ، گٹر پر ڈھکن کی جگہ ڈائریکٹ کموڈ ہی رکھ دیا

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی عدم توجہ اور سی ڈی اے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسلام آباد کے تمام انڈسٹریل ایریاز کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، مرمت کا کام نہ ہونے کی وجہ سے کہیں اسٹریٹ لائٹس بند ہیں تو کہیں گٹر کے ڈھکن غائب ہیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

حال ہی میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن کے انڈسٹریل ایریا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں گٹر پر ڈھکن رکھنے کے بجائے ڈائریکٹ کموڈ ہی رکھ دیا گیا ہے۔

تصویر وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

عروج  نے گٹر کے ڈھکن کی جگہ کموڈ کو دیکھتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھرپور ترقی کی طرف جاتے ہوئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ اسلام آباد ہے دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت۔

فیضان خٹک لکھتے ہیں کہ شہر کی انتظامیہ نے بالآخر عوام کی بات سنتے ہوئے پبلک ٹوائلٹ نصب کر دیے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر اسلام آبادیز نامی پیج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات یہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اور کموڈ کی جگہ گٹر پر ڈھکن لگا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp