‘ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا، سری لنکا وہاں میچ ہارا جہاں ہمارا رن ریٹ کم تھا’

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک دلچسپ مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہاں 3 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔  بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

اس لیے پاکستان صارفین آج سری لنکن ٹیم کے ساتھ امیدیں وابستہ کیے ہوئے تھے اور دعائیں مانگ رہے تھے لیکن صرف 70 رنز پر آدھی سری لنکن ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ اور انہوں نے سری لنکن ٹیم سے امیدیں ہٹا کر بارش سے امیدیں لگا لیں کہ اگر بارش ہو جائے تو ممکن ہے پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہو جائیں، سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر ایک بار پھر ’قدرت کا نظام‘ کی اصطلاح دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ہارون نامی صارف نے لکھا کہ قدرت کا نظام آج ہمیں دھوکا دے گیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک میم شیئر کی جس پر درج تھا ’میں بھول گیا تھا کہ میرے پاس سوائے بری قسمت کے اور کچھ بھی نہیں ہے‘۔

ایک صارف نے سری لنکن ٹیم کی خراب کارکردگی پر لکھا کہ ہم نے کہا تھا پاکستان کے لیے کھیلو، یہ نہیں کہا تھا کہ پاکستان جیسا کھیلو۔

بنٹی نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا، سری لنکا وہاں میچ ہارا جہاں ہمارا رن ریٹ کم تھا۔

بابر اعظم کے فین پیج نے بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قدرت کا نظام ہمیں ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل