پاکستان کا اعزاز، بگ بیش لیگ میں ایک اسٹینڈ پاکستان بے سے منسوب

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی کاؤنٹی ٹی 20 کرکٹ لیگ بگ بیس 2023-2024 کے 3لیگ میچز میں میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کے مخصوص ایریا کو پاکستان بے کا نام دے دیا گیا، میلبورن اسٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر ابتدائی 3میچز دیکھ سکیں گے۔

یہ 3میچز 13 دسمبر 2 اور 6 جنوری کو تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، میلبورن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

ممبرشپ حاصل کرنے والے کرکٹ فینز ہی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیس 2023-2024 میں پاکستانی اسٹار حارث رؤف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

بگ بیش کیا ہے؟

بگ بیش آسٹریلیا کی کاؤنٹی کرکٹ ہے جو 2011 میں شروع ہو ئی تھی، ہر سال آسٹریلیا میں موسم گرما کے دوران دسمبر، جنوری اور فروری میں اس لیگ کے مقابلے ہوتے ہیں۔

بگ بیش کو کے ایف سی بگ بیش بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اسپانسرز کی ذمہ داری کے ایف سی نے اٹھا رکھی ہے۔

ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، جن میں ایڈیلیڈسٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن اسٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اورسڈنی ٹھنڈر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 8ٹیموں میں سے 6ٹیمیں کم از کم ایک بار ٹائٹل جیت چکی ہیں، پرتھ سکارچرز لیگ کی مختصر تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے مسلسل 2سال سمیت 4 بار ٹائٹل جیتا ہے، سڈنی سکسرز نے مسلسل 2سال سمیت تین بار ٹائٹل جیتا ہے۔

ٹائٹل جیتنے والی دیگر 4ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن رینیگیڈز، برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر ہیں۔

بگ بیش 2022-2023 میں پرتھ سکارچرز تھی جس نے فائنل میں برسبین ہیٹ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے