’پاکستان زندہ بھاگ‘: وریندر سہواگ کے بیان پر صارفین کی تنقید

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں کھیلے جا نے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی تصویر تقریباً واضح ہوگئی ہے۔  بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کردیا البتہ اس نے پاکستان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ایسے میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

سابق بھارتی بیٹر وریندر سہواگ نے بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’پاکستان زندہ بھاگ‘ اور بائے بائے پاکستان آپ کا سفر بخیر ہو۔

وریندر سہواگ نے مزید لکھا کہ پاکستان ٹیم کی خاص بات ہے کہ جس ٹیم کو پاکستان سپورٹ کرتی ہے وہ ٹیم پاکستان کی طرح کھیلنے لگ جاتی ہے۔

سابق بھارتی بیٹر کی پوسٹ پر تبصروں کا انبار لگ گیا اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صحافی وجاہت کاظمی نے لکھا کہ بھارت کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر وریندر سہواگ پاکستان کو بھارت سے زندہ فرار ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آئی سی سی اور دفتر خارجہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی حفاظت کے لیے فوری نوٹس لینا چاہیے۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  بھارت مسلمانوں کے لیے کس قدر غیر محفوظ ملک ہے۔

فوزیہ شاہ لکھتی ہیں کہ اس قسم کے کردار اپنے ہی ملک کے لیے بدنامی کا باعث ہیں، جو کہتے ہیں کہ زندہ بھاگ وہ اپنے ہی ملک کو ٹرول کر رہے ہیں کہ یہ ملک محفوظ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یعنی اگر پاکستان سیمی فائنل میں جاتا اور انڈیا کو ہرا دیتا تو ٹیم کا زندہ بچنا مشکل تھا کیا آپ یہی کہنا چاہتے ہیں؟

ایک صارف نے لکھا کہ انڈیا پاکستان کے لیے کتنا غیر محفوظ ہے اس کا ثبوت وریندر سہواگ کا پاکستان کے لیے اس قسم کا تبصرہ ہے، پاکستان ٹیم کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ مارے جانے سے پہلے زندہ فرار ہو جائیں۔ صارف نے لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس پر ایکشن لینا چاہیے پاکستانی وزارتِ خارجہ کو احتجاج کرنا چاہیے۔

سپورٹس جرنلسٹ شہریار اعجاز نے وریندر سہواگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے کہ میں ایسے ملک کو حصہ نہیں ہوں جہاں غیر پیشہ وارانہ لوگ رہتے ہیں۔

https://Twitter.com/SharyOfficial/status/1722868740197331187?s=20

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل