جنوبی کوریا میں ایک شخص کا قاتل روبوٹ نکلا، مگر کیسے؟

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں ایک شخص کو روبوٹ نے کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔

منگل کے روز جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ میں ایک روبوٹ کمپنی کا ملازم روبوٹ کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا کہ اسے روبوٹ کے بازوؤں نے جکڑ لیا اور اسے کنویئر بیلٹ پر دبا دیا جس سے اس شخص کا سر اور سینہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق روبوٹ نے کالی مرچ کے ڈبوں کو اٹھا کر انہیں پیلیٹوں پر منتقل کرنا تھا لیکن سینسر میں خرابی کے باعث اس نے ملازم کو پکڑ کر کنویئر بیلٹ پر دھکیل دیا۔

ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ یہ شخص جنوبی گیانگ سانگ صوبے میں کالی مرچ چھانٹنے والے روبوٹ کے سینسر کی کارروائیوں کو چیک کر رہا تھا۔

رواں سال مارچ میں بھی جنوبی کوریا میں ایک شخص آٹوموبائل پارٹس مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کام کے دوران روبوٹ کے پھنس جانے کے بعد شدید زخمی ہو گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ مشین مذکورہ کارخانے میں زیر استعمال 2اسی طرح کی “پک اینڈ پلیس” روبوٹس میں سے ایک تھی۔ یہ کمپنی سبزیاں دیگر ایشیائی ملکوں میں برآمد کرتی ہے۔

انسانی غلطی کے امکانات بھی موجود ہیں

جنوبی کوریا کی زرعی کمپنیوں میں اس طرح کی مشینیں عام ہیں۔

گوسیونگ پولیس میں محکمہ تفتیش کے سربراہ کانگ جن گی کا کہنا تھا کہ،” یہ کوئی جدید ترین یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ نہیں تھا، بس ایک ایسی مشین تھی جو صرف ڈبوں کو اٹھا کر کنویئر بیلٹ پر رکھتی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا مشین میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظت کے مسائل تھے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس اس حادثے میں انسانی غلطی کے امکانات کا بھی پتہ لگارہی ہے۔

روبوٹ کنفیوز ہو گیا تھا، پولیس

پولیس افسر کے مطابق روبورٹ کے سینسرز کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ وہ بکسوں کی شناخت کرسکیں اور سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اپنے ہاتھوں میں ایک بکس لے کر روبوٹ کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے روبوٹ ممکنہ طورپر متحرک ہو گیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا ’یہ بہت جدید ترین اور نفیس قسم کی مشین نہیں تھی اور یہ بات صاف ہے کہ روبوٹ انسان کو ہاتھ میں بکس لیے دیکھ کر کنفیوز ہوگیا تھا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی