انوار الحق کاکڑ مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودیہ پہنچ گئے

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

جمعے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 

وزیرِاعظم اسلامی تعاون تنظیم کے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر منعقدہ ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp