حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں افغان ’اسماعیلی‘ شہریوں کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اس سرکلر میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مقیم اسماعیلی افغان شہریوں کی اپنے ملک میں دوبارہ آبادکاری کے لیے کینیڈا غور کررہا ہے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات جلد ہی کیے جائیں گے۔
سرکلر کے ساتھ افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کی فہرست بھی تمام چیف سیکریٹریز، چیئرمین نادرا، سیکریٹری وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے متعلقہ اداروں کو بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مزید نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔