پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔گزشتہ روز 2 ہزار 957 غیر قانونی افغان باشندے واپس چلے گئے۔ اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 355 سے زائد افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس بھی قائم ہیں۔
مزید پڑھیں
افغانستان روانگی کے لیے 278 گاڑیوں میں 678 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر واپس جا رہے ہیں۔
حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔ باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔