خیر سگالی کا ایک اور پیغام: پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خیرسگالی کے طور پر بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں، ہندو یاتری سندھ میں شیو اوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کٹاس راج کی زیارت کے لیے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خیرسگالی کی بنیاد پر 87 بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کا عزم

ترجمان کے مطابق ان بھارتی ہندو یاتریوں کو 24 نومبر سے 04 دسمبر 2024 تک پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں، یہ بھارتی ہندو یاتری سندھ میں شیو اوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے 316 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں کہا گیا ’مارے جاؤ گے‘، لیکن یہاں تو محبت ہی ملی، بھارتی یاتری

ترجمان نے بتایا کہ یہ تقریبات شادانی دربار حیات ہتافی، سندھ میں منعقد ہوں گی جس کے لیے پاکستان نے ویزے جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گورونانک کے جنم دن کے موقع پر یاد گاری سکہ جاری کر کے بھارت کو ایک اور خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا