پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’سی گارڈین‘ کا آغاز

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر چنگ ڈاؤ نیول بیس، ریئرایڈمرل لیانگ یانگ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں وائس ایڈمرل محمدفیصل عباسی نے چین کے بحری بیڑے کے افسران اور جوانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

مشق دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید تقویت دے گی

انہوں نے مشق کے دوران بہترین منصوبہ بندی اور عملی پیش رفت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید تقویت دے گی۔

اپنے خطاب کے دوران چینی کمانڈر نے مشق سی گارڈین کی میزبانی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مشق دونوں بحری افواج کے لیے پیشہ ورانہ طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی۔

قبل ازیں مشق میں شرکت کے لیے بحری جہازوں، آبدوزوں، سب میرین ریسکیو شپ اور میرینز فورسز کے نمائندوں پر مشتمل چینی بحری بیڑہ کراچی پہنچا۔

مشق کے دوران پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے فضائی اور دیگر اثاثے، میرینز / اسپیشل فورسز کے اہلکاروں، فرنٹ لائن جنگی بحری جہازوں اور فریگیٹس کے ہمراہ شمالی بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشترکہ مشقیں کریں گے۔

اس کے علاوہ ہاربرفیز کے دوران،مختلف پیشہ وارانہ اور سماجی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔مشق سی گارڈین 2023 کا مقصد بحرِ ہند میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے متعلق پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ کرنا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مشق پاک چین بحری افواج کے مابین مضبوط دفاعی تعلق کا مظہر ہے

یہ مشق پاک چین بحری افواج کے مابین مضبوط دفاعی تعلق کا مظہر ہے اور دونوں افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت بخشے گی۔ تقریب میں دونوں بحری افواج کے عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید جاپانی رکشا پاکستانی کی سڑکوں پر، خصوصیات کیا ہیں؟

بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل

’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد پر زور

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی