پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں ’نسیم البحر14‘ اور ’دیرا الساحل‘ الجبیل میں شروع ہوگئیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور دونوں بحری افواج اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے درمیان باہمی ربط اور تعاون کو بڑھانا ہے۔

ان بحری مشقوں میں روایتی اور غیر روایتی جنگی شعبوں کا احاطہ کیا جائیگا۔ پاک بحریہ کے قافلہ میں جنگی جہاز سیف، ہمت، دہشت اورمحافظ شامل ہیں، جو ان مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے ساحل الجبیل پہنچ گئے ہیں۔

بحری مشقیں ’نسیم البحر‘ گزشتہ 3 دہائیوں سے ہر 2 سال بعد باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہیں۔

پاک بحریہ کا پُرتپاک استقبال

رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستان کے سفارت کاروں نے الجبیل آمد پر پاک بحریہ کے قافلے کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ان مشقوں میں بحری جنگی جہازوں، خصوصی آپریشنز فورسز اوردونوں بحریہ کے میرینز کے علاوہ رائل سعودی ائیرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ہاربرکے مرحلہ میں فریقین نے پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا اورمشقوں کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی۔ ہاربرکے مرحلہ میں تدبیراتی طریقہ ہائے کارپرورکشاپس، مصنوعی تربیت، ایکسچینج وزٹس اوررابطہ کاری کی ملاقاتیں شامل تھیں۔

رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستان کے سفارت کاروں نے الجبیل آمد پر پاک بحریہ کے قافلے کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

نسیم البحر‘

بحری مشقیں ’نسیم البحر‘  گزشتہ 3 دہائیوں سے ہر 2 سال بعد باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہیں۔ یہ مشقیں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تذویراتی تعلقات، دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ کے عزم اورمیری ٹایم چینلجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں