بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
وادی کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈالے تو شہریوں نے بھی گرم ملبوسات الماریوں سے نکال لیے، جبکہ کچھ افراد سُہانے موسم سے محظوظ ہونے کے لیے پارکس کا رخ کرنے لگے جہاں نرم دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوش گپیوں میں مشغول رہے۔
دوسری جانب چند افراد نے موسم کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے ہوٹل اور قہوہ خانوں کا رُخ کیا، جہاں اپنے دوستوں کے سنگ سردی سے مقابلہ کرتے ہوئے چائے کی چسکیوں کا لطف اٹھایا۔
تاہم وادی کوئٹہ کے بعض باسی سردی کا مقابلہ کرنے میں بے بسی ظاہر کر رہے ہیں، کیوں؟ جانیے اس ویڈیو میں