اسرائیل کی حمایت پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اختلافات شدید ہوگئے

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی حمایت پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں بائیڈن انتظامیہ کی حمایت پر امریکی محکمہ خارجہ کے عملے کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ بحران سے متاثرہ بچوں، بوڑھوں، خواتین اور دیگر شہریوں کی روزانہ کی تصاویر دیکھ کر جو تکلیف ہوتی ہے وہ دل دہلا دینے والی ہے۔ میں خود اسے محسوس کرتا ہوں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو بھیجی گئی ای میل میں بلنکن نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں پر اس بحران کی وجہ سے ہونے والی تکالیف کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ محکمہ کے کچھ لوگ ہمارے طریقہ کار سے اختلاف کرسکتے ہیں یا اس بارے میں رائے رکھتے ہیں کہ ہم کیا بہتر کر سکتے ہیں۔‘

بلنکن نے مزید کہا کہ ہم نے آپ کی رائے سننے کے لیے واشنگٹن میں فورمز کا اہتمام کیا ہے، تاکہ ہم آپ کی رائے اور خیالات کو سن سکیں، میں نے اپنی سینئر قیادت سے بھی کہا ہے کہ وہ لوگوں کی رائے سنیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’ہم دیکھ اور سن رہے ہیں جو لوگ شیئر کر رہے ہیں وہ ہماری پالیسی اور بیانات سے متعلق آگاہی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کے بارے میں امریکی پالیسی پر تنقید کرنے والی کم از کم 3 خفیہ داخلی کیبلز اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اندرونی ’اختلافی چینل‘ میں دائر کی گئی ہیں، جو ویتنام میں امریکی جنگ کے دوران قائم کیا گیا تھا تاکہ حکام اور سفارت کاروں کو گمنام طور پر پالیسی خدشات کا اظہار کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو بھی عراق بھیجا تھا تاکہ ملک کے اعلیٰ حکام پر مزاحمتی گروہوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے لیکن یہ کوششیں اب تک مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

ادھر عالمی دفاعی مبصرین کے مطابق حماس اسرائیل جنگ کے پھیلنے اور اس کے ایک وسیع علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کا خوف اور تشویش بہت حقیقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ