ایف آئی اےمیں نوکری کے خواہشمند دوست کی جگہ ٹیسٹ دینامہنگا پڑگیا

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے میں ملازمت کی خاطر دوست کی جگہ امیدوار بن کر ٹیسٹ دینے والے مجرم کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیے گئے چالان کے مطابق ملزم عطاء اللہ اپنے دوست زرداد کی جگہ کانسٹیبل کی پوسٹ کے لیے تحریری امتحان دینے کے لئے امتحانی مرکز میں پیش ہوا۔

امتحان کی نگرانی کے دوران ایف آئی اے کی سب انسپکٹر صفیہ شامیر نے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کیا۔

سب انسپیکٹر سلطان احمد نے مقدمے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے مورخہ گذشتہ برس مارچ میں متعلقہ عدالت میں چالان جمع کرایا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے عطاء اللہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے کی جانب سےاسسٹنٹ ڈائریکٹر سید جواد علی شاہ نے مقدمے کی پیروی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ