’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے رمضان کے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اپنے حالیہ فیشن شو کے لباس پر تنقید کے جواب میں وضاحت پیش کی ہے۔

لائیو کال کے دوران ان سے کالر نے سوال کیا گیا کہ برطانیہ میں منعقدہ فیشن شو کے دوران انہوں نے ساڑھی پہنی جبکہ انہیں معلوم تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن اور مولانا آزاد جمیل کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنی ہے تو اس موقع پر ایسا لباس پہننے کی کیا وجہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے متعلق بیان پر جویریہ عباسی کی تنقید، صبا قمر کا سخت ردعمل

ساتھ ہی انہوں نے مولانا آزاد جمیل کو مخاطب کر کے کہا کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ اب جویریہ ایسا نہ کریں۔ جویریہ سعود نے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر وہ پہلے بھی سوشل میڈیا پر وضاحت دے چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھی کے ساتھ پورا باڈی سوٹ بھی پہنا ہوا تھا اور جہاں شو ہو رہا تھا وہاں درجہ حرارت مائنس ون تھا جس کے باعث ہر حاضر شخص نے تھرمل اور باڈی سوٹ پہنا ہوا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ عام روٹین میں بھی باڈی سوٹ پہن کر رکھتی ہیں تاکہ ڈیزائنرز کے کپڑے محفوظ رہیں اور ہایجین کا بھی خیال رکھا جا سکے۔ جویریہ نے کہا ’اب ناظرین اور دیگر لوگوں کی پریشانیاں دور ہو گئی ہوں گی کیونکہ میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس وضاحت پر مختلف ردعمل دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ انہیں جویریہ کے لباس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ اس ہائپوکریسی پر سوال اٹھاتی ہیں کہ رمضان کے دوران کچھ شخصیات اچانک دوپٹے اور چادریں اوڑھ کر ایمان بانٹنا شروع کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے اگلے دن سعود نے کہا ’میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے‘، جویریہ سعود کا انکشاف

واضح رہے کہ حال ہی میں جویریہ سعود نے پاکستان فیشن ویک (پی ایف ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی تھی اس موقع پر انہوں نے اپنے ملبوسات کے کلیکشن کی نمائش کی اور اپنی بیٹی جنت اور فلم اسٹار ثناء نواز کے ہمراہ ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے سلور ہاف بلاؤز اور لانگ جیکٹ کے ساتھ سیاہ ساڑھی زیب تن کی تھی جس پر بعض مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم