سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف زیر التوا مقدمات اور انکوائری میں گرفتاری رکوادی جائے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں چیئرمین نیب ،ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ وہ مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے متعلقہ فریقین کو حکم جاری کرے۔
درخواستگزار کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ہے اور ایسے موقعے پر ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
عمران خان کی سپریم کورٹ سے سائفر کیس خارج کرنے کی استدعا
دریں اثنا عمران خان نے سائفر کیس مقدمے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
درخواست میں عدالت سے سائفر کیس مقدمہ خارج کرنے کی استدعا گئی ہے۔
عمران خان نے اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت ایف ائی اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی تھی۔