امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی کی ایک کمپنی نے کرسمس تعطیلات کے دوران 12 ہالمارک فلمیں دیکھنے، ان پر تبصرہ اور درجہ بندی کرنے پر 2 ہزار امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی کی مشہور سبسکرپشن باکس کمپنی ’بلومسی باکس‘ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انعام کے لیے منتخب امیدوار کو ’گیرارڈیلی ہاٹ کوکو‘ چاکلیٹ کی وافر مقدار اور 2 جوڑے ’فزی موزے‘بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ یہ پہن کر پرسکون ہو کر فلمیں دیکھ سکے۔
کمپنی کے مطابق اس کے لیے ‘آئرن کلاڈ ریٹنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے جو فلمیں دیکھتے ہوئے سب سے زیادہ ثابت قدم افراد کی جانچ پڑتال کرے گا۔’
اس نظام کے تحت فلمیں دیکھنے والوں سے کہا جائے گا کہ وہ ہر فلم کی معیار کے مطابق درجہ بندی کریں جس میں کرسمس تہوار کا عنصر، پیش گوئی کا تناسب، کیمسٹری چیک، جذبات میں آنکھوں میں آنسو اُمڈ آنے کا موازنہ کیا جائے گا اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ان کی ری پلے ویلیو کتنی ہے۔
ان فلموں میں ’موسٹ ونڈرفل ٹائم آف دی ایئر (2008 )، کراؤن فار کرسمس (2015)، دی نائن لائیوز آف کرسمس(2014)، کرسمس گیٹ وے (2017)، جرنی بیک ٹو کرسمس(2016)، گھوسٹ آف کرسمس آلویز(2022)، فیملی فار کرسمس (2015)، کرسمس اینڈر ریپس(2014)، تھری وائز مین اینڈ اے بیبی (2022)، اے رائل کرسمس (2014)، نارتھ پول (2014) اور کرسمس ٹرین (2017) شامل ہیں۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ منتخب کردہ اُمیدوار کو 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے علاوہ 12 ماہ کے لیے فلاور باکس سبسکرپشن بھی ملے گی۔ کمپنی کے مطابق اس کے لیے 3 دسمبر تک درخواستیں صول کی جائیں گی۔