1973 کی عرب اسرائیل جنگ (یوم کپور)کے بعد، مصری صدر انور سادات نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ مصری صدر انور سادات عرب دنیا کے پہلے حکمران تھے جنہوں نے اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بیگن کی دعوت پر دورہ کرنے والے انور سادات نے اس دوران اسرائیلی پارلیمان سے خطاب بھی کیا۔ اگلے برس امریکی صدر جمی کارٹر کی دعوت پر انور سادات اور اسرائیلی وزیراعظم نے کیمپ ڈیوڈ میں مذاکرات کے بعد امن معاہدہ کیا۔ امن معاہدے پر دستخط کے نتیجے میں مصر اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ جبکہ اگلے برسوں میں اسرائیل نے جزیرہ نما سینا خالی کردیا۔انور سادات کے ان اقدامات کو عرب اور مسلم دنیا میں ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

19 نومبر کو دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
سال 1917 میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی پیدا ہوئیں۔
سال 1957 میں آج ہی کے دن سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے والد سر شاہنواز بھٹو کی وفات ہوئی۔
1995 میں آج ہی کے دن پاکستان کی تاریخ میں پہلا خودکش حملہ ہوا تھا۔ اسلام آباد میں قائم مصری سفارتخانے کو خودکش بمبار نے گاڑی سمیت نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد مارے گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 تھی۔














