پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے تعلق رکھنے والی صفیہ بی بی اپنے شوہر کے ساتھ پیدل پاکستان کی سیر کے لیے نکلی ہیں۔ انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کراچی سے کیا تھا اور اب پشاور پہنچ چکے ہیں۔

صفیہ بی بی ہاؤس وائف ہیں جبکہ ان کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے۔ دونوں کو پاکستان گھومنے کا شوق تھا اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے پیدل پاکستان کی سیر کا ارادہ کیا۔ صفیہ بی بی کے شوہر محمد ریحان نے بتایا کہ انہیں گھومنے کا شوق تھا اور ان کی بیوی کو بھی۔

ریحان نے بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے اپنے سفر کا آغاز پاکستان کی خوبصورت وادیوں کی جانب کیا۔ ان کے مطابق اچھی بات یہ ہے کہ ہم دونوں دنیا دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے ہم نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پیدل سفر، وہ بھی خاتون کے ساتھ، آسان نہیں تھا، مگر ان کی بیوی کی ہمت نے انہیں حوصلہ دیا۔ ہم نے 3 نومبر 2025 کو کراچی سے اپنے پیدل سفر کا آغاز کیا، کراچی سے بلوچستان گئے اور پھر کوئٹہ سے پشاور کا سفر شروع کیا۔

صفیہ بی بی بتاتی ہیں کہ وہ پاکستان کی چھپی ہوئی ثقافت اور خوبصورتی کو دیکھنا چاہتی تھیں، اسی وجہ سے انہوں نے گاڑی کے بجائے پیدل سفر کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق ہم نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی خوبصورتی خود بھی دیکھیں گے اور دنیا کو بھی دکھائیں گے۔

وہ بتاتی ہیں کہ ان کے پاس مختصر سامان ہے، جس میں ایک چھوٹا ٹینٹ اور چند جوڑے گرم کپڑے شامل ہیں۔ جہاں رات ہو جاتی ہے، وہیں ہم رات گزار لیتے ہیں۔ کئی مقامات پر ہوٹل اور آبادی نہ ہونے کے باعث سڑک کے کنارے رات گزاری۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام علاقے بہت محفوظ ہیں اور لوگ بے حد مہمان نواز ہیں۔

مزید پیدل سفر کا احوال اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کے پھیلاؤ کے دوران نیویارک کا بڑا فیصلہ، بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سالہ پابندی

اسلام آباد میں شدید گرمی سے متاثرہ پرندوں کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد فیس لینے کا منصوبہ واپس لے لیا، تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی

ناروے کے تعلیمی نظام نے ایک شخص کی بچپن سے متعلق سوچ بدل دی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟